ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اپوزیشن نے راجیہ سبھا میں خواتین ریزرویشن کامطالبہ کیا

اپوزیشن نے راجیہ سبھا میں خواتین ریزرویشن کامطالبہ کیا

Sat, 05 Jan 2019 10:29:36    S.O. News Service

نئی دہلی، 5 جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) راجیہ سبھا میں آج سبھی پارٹیوں کے اراکین نے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں خواتین اراکین کو 33فیصدریزرویشن دئیے جانے کے لیے قانون بنانے کا مطالبہ کیا۔خواتین اراکین نے وقفہ صفر کے دوران اس مسئلے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ نو سال پہلے راجیہ سبھا میں اس سلسلے میں ایک بل پاس کیاگیا تھا لیکن اس کے بعد سیاسی پارٹیوں میں اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے اسے لوک سبھا میں پاس نہیں کیا جاسکا۔سماجوادی پارٹی کی جیا بچن نے کہا کہ ان کی پارٹی خواتین کو ریزرویشن دیئے جانے کے خلاف نہیں ہے۔لیکن اس بل کو موجودہ شکل میں پاس کئے جانیسے اس کا سب سے زیادہ فائدہ شہری اور امیر طبقے کی خواتین کوہوگا۔ان کی پارٹی دلت اور پسماندہ طبقے کی 33فیصد خواتین کو ریزرویشن کا فائدہ دئے جانے کے حق میں ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں سماجوادی پارٹی میں خواتین کی تعداد بڑھے گی۔تیلگودیشم پارٹی کی ٹی مہالکشمی نے خواتین کو ریزرویشن دیئے جانے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی پوری طرح سے اس کے حق میں ہے۔ترنمول کانگریس کی شانتی چھیتری نے کہا کہ ان کی پارٹی میں 35فیصد خواتین اراکین ہیں۔ان کی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں 35فیصد خواتین کو ٹکٹ دیا تھا۔
 


Share: